Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل مسجد کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے شاہ فیصل کی نایاب تصویر

فیصل مسجد سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ایک تحفہ ہے
کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز (دارة الملك عبدالعزيز) نے اسلام آباد میں فیصل مسجد کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے شاہ فیصل بن عبدالعزیز کی ایک نایاب تصویر جاری کی ہے۔ 
سنہ 1966 میں دورہ پاکستان کے دوران شاہ فیصل بن عبدالعزیز نے اسلام آباد میں ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھا تھا جو انہی کے نام پر تعمیر کی گئی۔ 

شاہ فیصل نے 1966 میں فیصل مسجد کا سنگ بنیاد رکھا تھا (تصویر: دارة الملك عبدالعزيز)

اس سلسلے میں سنہ 1969 میں ایک بین الاقوامی مقابلہ منعقد کرایا گیا جس میں 17 ممالک کے 43 ماہر فن تعمیر نے اپنے نمونے پیش کیے۔ چار روزہ مباحثے کے بعد ترکی کے ویدت دالوکے کا پیش کردہ نمونہ منتخب کیا گیا۔  منفرد ڈیزائن کی حامل اس مسجد کی تعمیر سنہ 1986 میں مکمل ہوئی تھی۔  
خیال رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں مسجد سلمان بن عبدالعزیز تعمیر کرانے کی منظوری دی ہے۔ 

مسجد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا مجوزہ ڈیزائن (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جامع مسجد یونیورسٹی کیمپس میں تعمیر کی جائے گی۔ اس میں چار ہزار افراد نماز ادا  کرسکیں گے جبکہ خواتین کے لیے خاص مصلے میں دو ہزار کی گنجائش ہوگی۔ 
علاوہ ازیں خارجی صحنوں میں چھ ہزار افراد نماز پڑھ سکیں گے۔

شیئر: