Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات ایئر نے انڈیا کے لیے فضائی پل قائم  کردیا 

امارات ایئر ہفتے میں 95 پروازیں چلا رہی ہے۔(فوٹو العربیہ)
امارات ایئر نے کووڈ 19 کی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کےلیے انڈیا کی مدد کے لیے امدادی سامان کا فضائی پل قائم کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ہنگامی امدادی اور طبی سازوسامان انڈیا کو بھیجا جارہا ہے۔ 
امارات ایئر انڈیا کے نو شہروں کے لیے دبئی سے اپنی تمام پروازوں پر امدادی سامان مفت منتقل کرے گی۔یہ سامان انٹرنیشنل این جی اوز ہنگامی بنیادوں پر تقسیم کریں گی۔ 
امارات ایئر نے گزشتہ ہفتے کے دوران انڈیا کے لیے چارٹر فلائٹس کے ذریعے دوائیں اور طبی سازوسامان انڈیا منتقل کیا۔ 
امارات ایئر کے ایگزیکٹیوچیئرمین شیخ احمد آل مکتوم نے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں امارات ایئر انڈین عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس کی انتہائی کوشش ہے کہ انڈیا درپیش بحران سے نکل آئے۔ 
آل مکتوم نےکہا کہ امارات ایئر نے  1985 میں انڈیا کے  لیے اپنی پہلی پرواز شروع کی تھی۔ ہمارے انڈیا سے گہرے تعلقات ہیں۔ انسانیت نواز امدادی عمل میں ہمارا تجربہ اچھا خاصا ہے۔
امارات ایئر انڈیا کے نو ہوائی اڈوں کے لیے ہفتے میں 95 پروازیں چلا رہی ہے۔ ان پروازوں پر ایئر کارگو کے ذریعے مفت سامان بھیجا جارہا ہے۔ اس حوالے سے دبئی میں انسانی خدمات ورلڈ سٹی سے بھرپور تعاون کیا جارہا ہے۔ امارات ایئر نے فضائی پل کے تحت 12 ٹن سامان بھیجا جس میں کثیر المقصد خیمے شامل تھے۔

شیئر: