Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی میں ملوث شہریوں اور غیر ملکیوں سمیت 138 اہلکار گرفتار

588 سے محکمہ جاتی اور فوجداری کیسز میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی (نزاھۃ) نے 138 اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے جبکہ 588 سے محکمہ جاتی اور فوجداری کیسز میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق نزاھۃ نے بیان میں کہا کہ رمضان کے دوران انسپکٹرز نے 1733 تفتیشی دورے کیے جبکہ فوجداری اور محکمہ جاتی کیسز میں 588 ملزمان سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے کیسز میں 138 سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے کئی ملزمان دفاع، داخلہ، نیشنل گارڈز، صحت، انصاف، بلدیاتی و دیہی و آباد کاری امور، تعلیم، ٹرانسپورٹ، اطلاعات، افرادی قوت و سماجی بہبود کی وزارتوں اور محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم کے اہلکار ہیں۔
ان پر رشوت ستانی، اثر و نفوذ کاناجائز فائدہ اٹھانے، اقتدار سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور جعلسازی کے الزامات ہیں۔ 
بیان میں نزاھۃ کا کہنا ہے کہ سرکاری اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہے اور جلد ہی انہیں عدالت کے حوالے کردیا جائے گا۔ 
نزاھۃ نےلوگوں سے درخواست کی کہ  وہ مالیاتی یا محکمہ جاتی بدعنوانی کی رپورٹ ٹول فری نمبر 980 یا ای میل پر شکایات درج کرائیں۔
 

شیئر: