Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی جانب سے اہل پاکستان کو عید کی مبارک باد

پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے صدر پاکستان ، وزیر اعظم اور عوام کو عید الفطر کے موقع پرمبارک باد کا پیغام ارسال کیاہے۔
سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ’میں اپنی طرف سے اور پاکستان میں سعودی سفارت خانے کے تمام ارکان کی جانب سے صدر پاکستان عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، حکومت پاکستان اور عوام کو عیدالفطرکی مناسبت سے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں‘ ۔
واضح رہے امسال پاکستان میں بھی عید الفطر13 مئی بروزجمعرات کو منائی جارہی ہے ۔ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عید الفطر کے چاند کی اطلاع قدرے تاخیر سے دی گئی۔

شیئر: