چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیراعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ مولانا طاہر محمود اشرفی نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے بعد ایک بیان میں مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں، وزیراعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب سے ان تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔‘
’پاکستان سعودی عرب تعلقات ایمان اور عقیدے کے تعلقات ہیں، پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
سعودی سفیر سے فواد چوہدری کی ملاقاتNode ID: 499941
-
سعودی عرب کے سفیر کی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقاتNode ID: 524921
-
سعودی سفیر سے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر کی ملاقاتNode ID: 544196
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ’سعودی عرب امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کا مرکز ہے، تمام مسلمانوں کے دل ارض حرمین شریفین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔‘ ’سعودی حکومت اور عوام مسلمانوں کے لیے جو خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور کورونا کی وبا کے باوجود زائرین حرمین شریفین کے لیے سہولیات پیدا کی ہیں عالم اسلام اس پر سعودی عرب کی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہے۔‘
طاہر محمود اشرفی نے سعودی ولی عہد کے ویژن 2030 کو پوری امت مسلمہ کے لیے خوش کن قرار دیا اور کہا کہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 سے نہ صرف سعودی عرب بلکہ پورا عالم اسلام مضبوط ہو گا۔‘
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب دو برادر ممالک ہیں، سعودی عرب کی قیادت اور عوام پاکستان کے عوام اور پاکستان سے بے حد محبت رکھتے ہیں۔‘
’وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان محبت و اخوت کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔‘
آج مجھے وفاقی وزیر برائے معیشت جناب عمر ایوب خان @OmarAyubKhan سے ملاقات کرنے پر خوشی ہوئی ، ملاقات کے دوران خوشگوار گفتگو ہوئی اور ہم نے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ https://t.co/WwmgoPW1Xw
— نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) April 28, 2021