ویسے تو پاکستان میں آج عید منائی جا رہی ہے، سویاں کھائی جا رہی ہیں، ایک دوسرے کو مبارک بادیں دی جا رہی ہیں، لیکن اب بھی کچھ لوگ اس چاند کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے جو رات گئے کچھ لوگوں کو نظر آ گیا تھا اور اس کے بعد جو اعلان ہوا، اس نے کچھ ہلچل پیدا کی۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کے قمری کیلنڈر کا فیل ہونا ہو یا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے رات گئے عید کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی یاد، صارفین اپنے طنز و مزاح اور دلچسپ تبصروں سے اس سال عید کو یاد گار بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جہاں عوام اس غیر معمولی چاند نظر آنے کے اعلان اورعید پر تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں وہیں ملک کی اہم شخصیات بھی اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
عید کا چاند: ’غیر ضروری محکموں کی بھرمار‘Node ID: 493701
اسی حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’ایک زمانے میں ایوب خان کی تصویریں ٹرکوں کے پیچھے لگی ہوئی ہوتی تھیں اور لکھا ہوتا تھا ۔۔۔ تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد ۔۔۔ کل کے بعد اب کہیں یہ بات مفتی منیب کی تصویر کے ساتھ نہ نظر آنا شروع ہو جائے۔‘
وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کی تو جواب میں صارفین کے دلچسپ تبصرے نظر آئے۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ رات کے گیارہ بجے عید کا اعلان کرنا حکومت کی حکمت عملی بھی ہو سکتی ہے۔
ایک زمانے میں ایوب خان کی تصویریں ٹرکوں کے پیچھے لگی ہوئی ہوتی تھیں اور لکھا ہوتا تھا ... تیری یاد آئ تیرے جانے کے بعد. کل کے بعد اب کہیں یہ بات مفتی منیب کی تصویر کے ساتھ نا نظر آنا شروع ہو جائے
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 13, 2021