Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہوٹل میں خاص کیا؟

ہوٹل میں سروسز کورونا احتیاطی تدابیر کے مطابق جاری تھیں (فوٹو: عرب نیوز)
ایڈریس ہوٹلز اور ریزورٹس جلد ہی سعودی عرب آئیں گے تاہم اس وقت کمپنی متحدہ عرب امارات میں نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔
صحافی ریچل میک آرتھر کے مطابق وہ ایک خوشگوار لمحہ تھا جب ہم دبئی میں واقع ایڈریس بیچ ریزارٹ کی لابی میں داخل ہوئے۔
لاؤنج میں پوری طرح سے سروسز (کورونا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ) فراہم کرنے کا سلسلہ جاری تھا، وہاں سیاح، کاروباری شخصیات اور دوستوں کے گروپ موجود تھے۔
استقبالیہ کاؤنٹر پر ہمیں عملے کے ایک رکن نے گرم جوشی سے خوش آمدید کہا جس کا تعلق ہوٹل میں قیام سے متعلق شعبے سے تھا۔
یہ دسمبر میں کھلنے والے ہوٹل کا ہمارا پہلا دورہ تھا اور ہمیں اس سے بہت امیدیں تھیں۔ صرف اس کی حیران کر دینے والی لوکیشن کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ ان خصوصیات کی وجہ سے بھی جن کی بدولت اس نے گنیز بک کے لیے ریکارڈ بنایا۔

دی ایڈریس بیچ ریزورٹ یو اے ای کے امار ہاسپٹیلیٹی گروپ کی ملکیت ہے۔ (فوٹو: سپلائیڈ)

دی ایڈریس بیچ ریزورٹ، ایڈریس ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، جو یو اے ای کے امار گروپ کا حصہ ہے۔
اس وقت برینڈ کے تحت ملک میں نو ہوٹل چل رہے ہیں جبکہ ایک مصر میں ہے۔ سعودی عرب میں اس کا پہلا ہوٹل دی جبل عمر ایڈریس مکہ میں اس سال کھلے گا۔

امار ہاسپٹیلیٹی گروپ کا سعودی عرب میں پہلا ہوٹل دی جبل عمر ایڈریس مکہ اس سال کھلے گا۔ (فوٹو: سپلائیڈ)

دبئی میں ہوٹل کے دو ٹاورز 77 فلورز پر مشتمل ہیں ان میں 217 گیسٹ رومز اور سویٹس موجود ہیں جبکہ 443 فرنیشنڈ اور 478 ان فرنیشنڈ رہائشیں بھی ہیں۔

ہوٹل کے ٹوئن ٹاورز 77 فلورز پر مشتمل ہیں۔ (فوٹو: سپلائیڈ)

ریزورٹ مختلف اقسام کے کمرے پیش کرتا ہے جن میں بنیادی کمرے سمندری نظارے والے ہیں اسی طرح دو بیڈ رومز پر مشتمل پینورامک سویٹس اور تین بیڈ رومز والے پریذیڈنشیل سویٹس بھی موجود ہیں۔
ہم نے ایک سستے سی ویو والا کمرہ منتخب کیا لیکن وہ کسی لحاظ سے بھی اوسط درجے سے نیچے کا نہیں تھا۔
اس کا ڈیزائن بہترین تھا، مناسب مقدار میں فرنیچر تھا، فرش سے چھت تک کی کھڑکیاں نیلے پانیوں کے جزیرے اور این دبئی کا بہترین نظارہ پیش کرتی تھیں۔

ہوٹل کے کھانے بھی بہت مزیدار ہیں۔ (فوٹو: سپلائیڈ)

صرف ایک کمی یہ دکھائی دی کہ نمی کی وجہ سے کھڑکیاں دھندلا سکتی تھیں اور کھڑکیوں کی روزانہ صفائی کے بغیر ایسا ہو سکتا ہے کہ منظر بالکل صاف دکھائی نہ دے۔
اس لیے وہ لوگ جو زیادہ اونچائی سے تصویریں لینا چاہتے ہیں ان کے لیے تجویز ہے کہ بالکونی والا روم بک کروائیں۔
                                   

شیئر: