Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں دنیا کا بلند ترین ہوٹل کیسا دکھائی دے گا؟

سیئل ٹاور کے ڈیزائن کو 30 سال سے زیادہ کے فن تعمیراتی تجربہ رکھنے ولےانجینئر یحییٰ جان نے بنایا تھا۔ فوٹو: الرجل 
متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی کئی شعبوں میں ترقی کر رہا ہے۔ شہر میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے جدید ڈیزائن اور طرز پر ترقیاتی کام جاری رہتا ہے جس میں منفرد عمارتیں اور ہوٹیل شامل ہوتے ہیں۔
الرجل ویب سائٹ کے مطابق اب دبئی دنیا کے سب سے اونچے ہوٹل کا افتتاح کرکے دنیا کو ایک بار پھر حیران کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس کی 360 میٹر لمبائی اور 82 منزل کی اونچائی ہے۔
سیئل ہوٹل دبئی مرینا میں واقع ہے، یہ کیان ٹاور کے سامنے ہے، اور اس میں 1209 پرتعیش سویٹ (کمرے) ہیں۔

سیئل ہوٹل دبئی مرینا میں واقع ہے، یہ کیان ٹاور کے سامنے ہے اور اس میں 1209 پرتعیش سویٹ (کمرے) ہیں۔ فوٹو: الرجل 

اس کے علاوہ اس ہوٹل سے دبئی مرینہ، پام جمیراح اور خلیج عربی کے خوبصورت نظارے بھی ہیں۔
جبکہ دنیا کے سب سے اونچے ہوٹل کی چھت پر حیرت انگیز نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک لامحدود سوئمنگ پول ہے جو بادلوں کو گلے لگاتا ہے۔
دبئی میں سیئل ٹاور کے ڈیزائن کو 30 سال سے زیادہ کے فن تعمیراتی تجربہ رکھنے ولےانجینئر یحییٰ جان نے بنایا تھا۔ 

شیئر: