Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز 11 سو سے بڑھ گئے، 11 افراد ہلاک

گزشتہ 24 گھنٹے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 116 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 30 ہزار 505 تک پہنچ گئی۔
جمعرات کو وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک دن کے اندر کورونا سے 11 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے مجموعی ہلاکتیں 7 ہزار 122ہو گئیں۔

مملکت کے تمام ریجنز میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)

کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 129 افراد صحت یاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اب تک 4 لاکھ 14 ہزار 139 افراد کورونا سے شفا پا چکے ہیں۔
مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 ہزار 244 ہے جن میں سے 1 ہزار 344 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق جمعرات 13 مئی کو ریاض ریجن میں کورونا کے سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوئی جن کی تعداد 377 تھی۔
مکہ مکرمہ ریجن میں 320 ، مشرقی ریجن میں 134 ، مدینہ منورہ 71، عسیر 54، جازان 45، قصیم 35 ، تبوک اور نجران ریجن میں 18، اٹھارہ افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
حائل ریجن میں مریضوں کی تعداد 17 رہی جبکہ الباحہ میں 13، شمالی حدود میں 10 اور الجوف ریجن میں چار افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

  شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کرگئی(فوٹو، ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف سینٹرز میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کاسلسلہ جاری ہے ۔ ویکسین لینے کے لیے وزارت کے ایپ صحتی پر بکنگ کرانا ضروری ہے۔
کورونا سے حفاظت کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کےلیے سماجی فاصلے کے اصول کو انتہائی اہمیت دی جائے جبکہ ہاتھوں کی صفائی کا خصوصی طورپر خیال رکھیں تاکہ کسی اس مرض سے محفوظ رہ سکیں۔

شیئر: