کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 9 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دے دی گئیں
شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت نے منگل کو اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ منگل 11 مئی 2021 تک کورونا کی ایک کروڑ 9 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دے دی گئیں-
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ منگل تک مملکت میں کورونا کی ایک کروڑ 9 لاکھ چھ ہزار 361 خوراکیں دی جاچکی ہیں-
وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو لاکھ 71 ہزار شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے کورونا ویکسین خوراکیں دی گئیں-
وزارت صحت نے کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرا مرحلہ 18 فروری 2021 کو پورے ملک میں وسیع پیمانے پر ویکسین سینٹر کھول کر شروع کیا تھا-
یاد رہے کہ مملکت میں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو کورونا ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں