Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے صحت یاب ہونے والے نئے مریضوں سے زیادہ

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 551 ہو گئی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جمعہ 14 مئی کو کورونا کے نئے کیسز ایک ہزار سے کم سامنے آئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والے ڈیڑھ  ہزار سے زیادہ ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 927 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 608 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 12 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات  ہزار 134 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 551 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 323 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 265 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 262 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
شرقیہ ریجن میں 128، مدینہ ریجن میں 69، عسیر ریجن میں 54، جازان ریجن میں 36 ، القصیم ریجن میں 26، تبوک ریجن میں 22، حائل ریجن میں 19، نجران ریجن میں 18، الباحہ ریجن میں 13، الحدود الشمالیہ ریجن میں 8، جبکہ الجوف ریجن میں 7 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 31 ہزار 432 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 4 لاکھ 15ہزار 747 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: