Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کے موقع پر کورونا ایس اوپیز پر عمل کریں، وزارت صحت

مقررہ ایس اوپیز پرعمل نہ کرنا قانون شکنی شمار کی جاتی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
وزارت صحت کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر مبارک باد کے پیغام کے ساتھ احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے پرزوردیاگیاہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کےلیے مقررہ احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے میں قطعی کوتاہی نہ برتی جائے۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہا ہے کہ عید کے موقع پر احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا انتہائی لازمی ہے۔
بعض لوگوں کی بے احتیاطی سے خطرناک نتائج سامنے آتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے اور اجتماعی طورپر مقررہ حد سے زیادہ افرا د پر مشتمل تقریبات کے انعقاد سے گریز کیاجائے۔ پرہجوم مقامات پرجانے سے اجتناب برتیں۔

کورونا سے بچاو کےلیے پرہجوم مقاما پر جانے سے اجتناب برتا جائے(فوٹو، الریاض اخبار)

وزارت صحت نے کورونا وائرس کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کےلیے ٹول فری نمبر937 کی سہولت بھی فراہم کی ہوئی ہے جس سے کسی بھی وقت استفادہ کیاجاسکتا ہے۔
واضح رہے وزارت صحت نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کےلیے احتیاطی تدابیرکے حوالے سے ایس او پیز جاری کی ہیں جن میں عوامی مقامات پر جانے کےلیے ماسک کا استعمال لازمی ہے جبکہ سماجی فاصلے کے اصول پرسختی سے عمل کرنے کی ہدایت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ عید کے موقع پرگلے ملنے سے اجتناب برتیں بلکہ مصافحہ بھی نہ کیاجائے۔
ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف وزارت داخلہ نے سخت سزائیں مقرر کی ہیں جن میں عوامی مقام پرماسک استعمال نہ کرنے والوں پرایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے جبکہ مقررہ افراد سے زیادہ ایک مقام پرجمع ہونا بھی منع ہے ایسا کرنے والوں پر بھی مختلف جرمانے عائد کیے جاتے ہیں

شیئر: