Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئر پورٹ پر مسافروں کے خیر مقدم کے لیے گلاب کے پھول

مسافروں کوگلدستے پیش کرنے کا خصوصی اہتمام کیا ہے۔(فوٹو اخبار 24)
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کا خیر مقدم گلاب کے پھولوں سے کیا جا رہا ہے۔ ایئر پورٹ انتظامیہ نے عید پر استقبالیہ مراکز پر مسافروں کو گلدستے پیش کرنے کا خصوصی اہتمام کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے گزشتہ دنوں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کرکے سترہ مئی سے بین الاقوامی سفر پر عائد پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد مسافروں کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔
یاد رہے کہ سعودی شہریوں کے بیرونی سفر پر پابندی پیر سترہ مئی رات ایک بجے سے اٹھائی جا رہی ہے۔
 
سعودی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا تھا کہ ’ پیر 17 مئی 2021 سے سعودی عرب کے ایئر پورٹس، بندرگاہیں اور بری سرحدی چوکیاں شہریوں کےلیے کھول دی جائیں گی۔ عمل درآمد اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک بجے سے ہوگا‘۔ 
 وزارت داخلہ کے مطابق ’ان افراد کو سفر کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے ویکسین کی دو خوراکیں لگوائیں یا سفر سے کم از کم دو ہفتے قبل ایک خوراک لگوائی یا وہ جو گزشتہ چھ مہینے کے دوران کورونا سے صحتیاب ہوئے یا جن کی عمر 18 سال سے کم ہے‘۔

شیئر: