بیرون ملک سفر کی اجازت ملنے پر سینکڑوں سعودی شہریوں نے بحرین جانےکےلیے کنگ فہد پل کا رخ کیا ہے۔
العربیہ ٹی وی چینل کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب فیصلے کے نفاذ سے پہلے پل کے قریب شہریوں کی گاڑیوں کی بھیڑ لگ گئی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب سے بین الاقوامی فضائی آپریشن: کب کیا ہوا؟Node ID: 522191
-
سعودی شہریوں پر انڈیا سمیت تیرہ ممالک کے سفر پر پابندیNode ID: 566026
سعودی عرب نے آج پیر سے اپنی تمام سرحدیں مسافروں کے لیے کھول دی ہیں جبکہ شہریوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے قبل ازیں کہا تھا کہ بحرین جانے والے مسافروں کے لیے جو ضوابط مقرر ہوئے ہیں ان میں یہ ہے کہ مسافر کی عمر 18 سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔
توکلنا ایپ پر اس نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہوئی ہوں یا کورونا لگنے کے بعد ویکسین کی ایک خوراک لی ہو۔ہوزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین کی ایک خوارک لینے والوں کو بحرین جانے کی اجازت نہیں ہے‘۔
السعوديون في #البحرين غزو سياحي من الاحباب pic.twitter.com/e9IKYwVHFE
— Maria Maaloof (@bilarakib) May 17, 2021