Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سفری شرائط پوری نہ کرنے والوں کو ایئرپورٹ سے واپس بھیجیں گے‘

مسافروں کی امیگریشن کارروائی کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں( فوٹو عاجل)
 سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ ’ سفری پابندیاں اٹھائے جانے پر جو لوگ سفر کی شرائط  پوری نہیں کریں گے انہیں ائیرپورٹ، بندرگاہ یا سرحدی چوکی سے واپس کردیا جائے گا‘۔
سبق ویب اور اخبار 24 کے مطابق ترجمان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ’ ایئر پورٹس، بندرگاہوں یا سرحدی چوکیو ں سے سفر کرنے والوں کے لیے سفری شرائط پوری کرنا لازمی ہے اوراس کا اطمینان متعلقہ اداروں کے تعاون سے ڈیجٹیل ٹیکنالوجی سے کیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’محکمہ پاسپورٹ نے سعودی عرب کے تمام ایئر پورٹس پر مسافروں کی امیگریشن کارروائی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں ‘۔
’رات ایک بجے سے سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد ویکسین لگوانے والے مسافروں کا ریکارڈ دیکھنے کےلیے توکلنا ایپ سے مدد لی جائےگی‘ ۔
انہوں نے کہا کہ’ اس وقت کسی بھی سعودی شہری کو مملکت سے خلیج کے کسی بھی ملک قومی شناختی کارڈ سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے‘۔
 ’خلیجی ممالک کے شہریوں پر بھی یہ پابندی عائد ہے ۔ یہ پابندی وبا پھیلنے کے بعد لگائی گئی تھی۔ حالات معمول پر آنے کے بعد پابندی اٹھا لی جائے گی‘۔

شیئر: