Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ میں منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت

مملکت کے مغربی، وسطی اور شمالی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے منگل کو مملکت میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’ منگل اٹھارہ مئی کو سعودی عرب کے مغربی، وسطی اور شمالی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ جنوب مغربی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’منگل کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور مدینہ  منورہ میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ ابہا میں رہے گا‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال سے مغرب کی جانب ہوگا۔ فی گھنٹہ رفتار  18 تا  40 کلو میٹر تک ہوگی اور لہریں دو میٹر تک اونچی ہوں گ‘۔
خلیج عرب سے متعلق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ یہاں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی جانب ہوگا جبکہ ہواؤں کی فی گھنٹہ رفتار 10 تا 30 کلو میٹر تک ہوگی۔

شیئر: