سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں منگل 27 اپریل کو بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے اور مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف کیا اور عصر کی نماز ادا کی۔
مکہ کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں کم بارش کی اطلاعات ہیں، بارش کے باعث کئی مقامات زیر آب بھی آئے۔
Now | Hail Storm in Masjid Al Haram, Makkah#Ramadan pic.twitter.com/HjHDuJcASO
— Haramain Sharifain (@hsharifain) April 27, 2021
امارات مکہ ریجن نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر بارش اور ژالہ باری کی وڈیو شیئر کی ہے۔
مسجد احرام کی انتظامیہ نے بارش کے دوران عمرہ زائرین کے لیے انتظامات پہلے ہی کر رکھے تھے۔ طواف کرنے والوں کو گروپوں کی شکل میں زمینی منزل کے مطاف بھیجا گیا۔
Now | The Mataaf during Heavy Rain pic.twitter.com/CqSi3fFG9v
— Haramain Sharifain (@hsharifain) April 27, 2021