سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’ بدھ 19 مئی کو سعودی عرب کے چار علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ نجران، جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ سعودی عرب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی‘۔
مزید پڑھیں
-
موسم گرما میں بجلی کا بل 80 فیصد تک کیسے کم کریں؟Node ID: 560531
-
کہیں موسم ابر آلود اور کہیں بارش کا امکانNode ID: 562511
بیان میں قومی مرکز نے بتایا کہ ’بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ مغرب سے شمال مغرب کی جانب ہوگا۔ خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ مغرب سے شمال مغرب کی جانب ہوگا‘۔
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ ’بدھ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ دمام اور الاحسا میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت بارہ سینٹی گریڈ السودۃ میں رہے گا‘۔
علاوہ ازیں منگل کو سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوگئی۔ عسیر، جازان، کے علاقے گرد آلود ہواؤں سے متاثر رہے۔
اخبار 24 کے مطابق ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیج عرب کے ملکوں میں گرمی کی لہر آئے گی۔
مشرقی ریجن میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا جبکہ مملکت کے مغربی اور وسطی علاقوں کے بعض شہروں میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک ہوگا۔ اس کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہے گا۔