دنیا بھر میں کورونا ویکسین لگوانے کے انوکھے مراکز، تصویری جھلکیاں
کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ لوگوں تک ویکسین کی رسائی ممکن بنانے کے لیے غیر روایتی مقامات پر بھی ویکسین سینٹر قائم کیے گئے ہیں تاکہ جلد از جلد زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ویکسین لگائی جا سکے۔ دیکھیے کچھ ایسے مناظر خبر رساں ادارے روئٹز کی ان تصاویر میں ۔۔۔۔
تھائی لینڈ کے شہر بینکاک کے ایئرپورٹ پر ویکسین لگوانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
سربیا کے دارالحکومت بیلگریڈ کے ایک شاپنگ مال میں ویکسین سینٹر بنایا گیا ہے، جہاں پہلے 100 افراد کو مال کی جانب سے 30 ڈالر کا واؤچر بھی ملے گا۔
پیرس کے ایک سپورٹس سینٹر میں لوگ ویکسین لگوانے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں، ساتھ ہی قومی سائیکلنگ ٹیم کے کھلاڑی بھی اپنی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
امریکی شہر نیو یارک کے سب وے سٹیشن پر سیکیورٹی اہلکار کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
فرانس کے ایک دور دراز گاؤں کے عمر رسیدہ رہائشیوں کو ویکسین لگانے کے لیے ایک بس میں ویکسینیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے، یہ بس گاؤں بھر میں سفر کرتی ہے۔
برطانیہ کے ایک چرچ میں ویکسین لگوانے کا مرکز قائم کیا گیا ہے۔
امریکی ریاست واشنگٹن میں بھی ایک چرچ میں ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
سربیا کے ایک ریستوران میں کھانا کھانے کے دوران ہی لوگ ویکسین بھی لگوا رہے ہیں۔
امریکی ریاست نیو یارک کے ریلوے سٹیشن پر لوگوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک بس میں کورونا ویکسین کا موبائل یونٹ بنایا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
قزاقستان کے شہر الماتی کی ایک فوڈ مارکیٹ میں ویکسین لگوانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اٹلی کے شہر وینس میں چلنے والی فیریز میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کی فارمنگ کمیونٹی کو ویکسین لگانے کے لیے صحت کا عملہ خود ان کے پاس گیا ہے۔
امریکی شہر نیو یارک کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں کورونا ویکسینیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے۔
انڈیا کے شہر احمد آباد کے ایک گاؤں میں ویکسین کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔