Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفری پابندیوں کا خاتمہ،جلد غیرملکی سیاحوں کی آمد سمیت سعودی عرب سے منتخب تصاویر

شاہ سلمان اور ولی عہد کی نمازِ عید الفطر کی ادائیگی کی تصاویر کے علاوہ سفری پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں تصاویر میں قارائین نے دلچسپی لی۔ اس کے علاوہ بحرین جانے والوں کا ہجوم اور پاکستانی خاندان کا ریاض سے نجران تک ایک ہزار کلومیٹر سفر سے متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
شاہ سلمان اور ولی عہد کی نمازِ عید الفطر کی ادائیگی

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے عید الفطر کی نماز نیوم میں ادا کی۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ریاض میں نماز عید الفطر ادا کی۔ 

سفری پابندیوں کا خاتمہ
سعودی شہری ہوابازی کے ادارے نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سفر کی بحالی کے ساتھ ہی مملکت کے 9 ہوائی اڈوں سے بین الاقوامی پروازیں شروع ہو گئیں۔

’سعودی عرب کو جلد غیرملکی سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا‘

حکام کے مطابق سعودی عرب میں بین الاقوامی سفر کی بحالی کے بعد سرحدوں کوغیر ملکی سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ بات پیر کو شعبہ سیاحت سے تعلق رکھنے والے سینیئر سعودی حکام نے کہی۔
بحرین جانے والوں کا ہجوم، سینکڑوں مسافروں نے پل عبور کیا

بیرون ملک سفر کی اجازت ملنے پر سینکڑوں سعودی شہریوں نے بحرین جانےکےلیے کنگ فہد پل کا رخ کیا ہے۔
عید منانے کے لیے پاکستانی خاندانوں کا ریاض سے نجران تک ایک ہزار کلومیٹر سفر

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی خاندانوں نے عید منانے کے لیے ریاض سے نجران تک ایک ہزار کلو میٹر کا سفر طے کیا ہے۔
سعودی  ہلال احمر اتھارٹی کا رمضان  منصوبے کی  کامیاب تکمیل کا اعلان

سعودی ہلال احمر اتھارٹی (ایس آر سی اے)نے ماہ  رمضان کے دوران  مسجد الحرام اور مکہ مکرمہ کے لیےفراہم کی گئی گئی خدمات کے منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب میں عید کی خوشیوں کے منفرد انداز

سعودی عرب میں عیدا لفطر کی خوشیاں ماضی میں بھی منائی جاتی تھیں اور اب بھی منائی گئی تاہم طرز معاشرت کی تبدیلی کے اثرات عید کے رسم و رواج پر بھی پڑ رہے ہیں۔
عید کے موقع پر سڑکیں جگ مگ 

قصیم بلدیہ کی جانب سے عید کے موقع پر سڑکوں اور چوراہوں کو سجا دیا گیا ہے۔ 
 
 
 

شیئر: