Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان ریلیف سنٹر کا یمن میں ماہی گیری کو فروغ دینے کا منصوبہ

اس منصوبے سے ہزاروں یمنی باشندوں کے ذریعہ معاش کو فروغ ملے گا۔ (فوٹو وکی پیڈیا)
کنگ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) یمن کو بدستور ہنگامی امداد فراہم کر رہا ہے۔ اس کا ایک مقصد جنگ زدہ  ملک میں ماہی گیری کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یمن میں ماہی گیری کے بنیادی ڈھانچے کو بحال کرنے سے غذائی تحفظ میں اضافہ ہوگا، آمدنی کے ذرائع میں بہتری آئے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ہزاروں یمنی باشندوں کا ذریعہ معاش کو فروغ ملے گا۔

کنگ سلمان ہیومینیٹری ایڈ سینٹر نے 1،556 منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے۔(فوٹو این آر سی)

کنگ سلمان ریلیف سینٹرکا یمن میں ذریعہ معاش بہتر بنانے کا منصوبہ برائے زراعت اور ماہی گیری اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر تقریبا سات ہزار یمنی خاندانوں کی زندگیاں بہتر بنا رہا ہے۔
یہ وہ افراد ہیں جو ساحل سمندر کے کنارے آباد ہیں اور خوراک اور آمدنی کے لئے بندرگاہوں پر انحصار کرتے ہیں۔
دونوں تنظیموں نے ماہی گیری کی سہولیات کی بحالی اور انفراسٹرکچرس کی تعمیرنو کا منصوبہ بنایا ہے جو یمن میں جنگی صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں سمندری طوفانوں سے بھی نقصان پہنچا ہے۔

اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن سےمل کر کام کیا جا رہا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

کنگ سلمان ریلیف سینٹر ان بندرگاہوں کو کھولنے پر بھی کام کر رہا ہے جو ابیان، لہج، دجیل، طائز، حجہ اور امران کے علاقوں میں خلیج عدن سے ملحق ہیں۔
یمن کے یہ ساحلی علاقے  ماہی گیروں کے لیے کبھی معیشت کا ایک اہم حصہ تصور کئے جاتے تھےجہاں  پر  بہت سے یمنی خاندانوں کے لئے روزگار ، مستقل آمدنی اور خوراک کے ذرائع میسرتھے۔
واضح رہے کہ کنگ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے دنیا بھر کے59 ممالک میں 5 ارب ڈالر سے زیادہ کے 1،556 منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے۔
یہ منصوبے 144 مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے مکمل کئے گئے ہیں۔
 

شیئر: