Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین لگوانے والے سعودی عرب آنے پر ہوٹل قرنطینہ سے مستثنیٰ

تارکین وطن بھی ہوٹل قرنطینہ کی پابندی سے  مستثنی ہوں گے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والے سعودی عرب آنے پر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی سے مستثنی ہوں گے-
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی GACA اور توکلنا ایپ سے کثیر تعداد میں پوچھا جارہا تھا کہ ’اگر باہر سے آنے والے ویکسین یافتہ ہوں تو کیا ان پر بھی ہوٹل قرنطینہ کی پابندی لاگو کی جائے گی یا یہ کہ وہ اس سے مستثنی ہوں گے‘-
محکمہ شہری ہوابازی اور توکلنا ایپ نے استفسار کا مشترکہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘ویکسین یافتگان ہوٹل قرنطینہ کی شرط سے مستثنی ہوں گے‘-
محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ ’ویکسین یافتگان سے مراد وہ سعودی شہری یا مقیم غیرملکی ہیں جس پوزیشن توکلنا ایپ میں ’محصن‘ (ویکسین یافتگان) کی ہو- محصن سے مراد وہ شخص ہے جس نے کورونا کی دونوں خوراکیں لے لی ہوں یا پہلی خوراک لینے پر 14 دن گزر چکے ہوں یا کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکا ہو اور اس کی صحت یابی پر چھ ماہ سے زیادہ  نہ گزرے ہوں‘-
محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب آنے والے  ایسے تارکین وطن اور غیرملکی  بھی ہوٹل قرنطینہ کی پابندی سے  مستثنی ہوں گے جنہوں نے سعودی عرب میں منظور شدہ کورونا ویکسین کی خوراکیں لے لی ہوں گی اور خوراک لینے پر 14 دن گزر چکے ہوں گے- انہیں استثنی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مملکت آمد سے قبل سپیشل  ای گیٹ پر اندراج کرانا  ہوگا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: