لندن میں ہزاروں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مارچ
لندن میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا۔ (فوٹو: اے پی)
برطانوی دارلحکومت لندن اور دوسرے شہروں میں ہزاروں افراد نے سنیچر کو غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف احتجاجی مارچ کیے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لندن میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا۔
کئی مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے اوڑھ رکھے تھے۔
خیال رہے غزہ پر اسرائیل کی 11 روزہ فضائی حملے کا خاتمہ جمعے کو اس وقت ہوا جب مصر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس نے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔
11 روزہ جنگ کے دوران حماس نے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ فائر کیے۔
غزہ کے صحت حکام کے مطابق 11 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 248 ہے جن میں 66 بچے بھی شامل ہیں۔
تاہم اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس کی فوج نے حماس اور اسلامی جہاز کے 200 جنگجوؤں کو ہلاک کیا اور غزہ میں 17 سویلین شدت پسندوں کے راکٹس حملوں میں مارے گئے جو کہ ٹاگٹ تک نہ پہنچ سکے اور غزہ ہی میں گر گئے۔
راکٹ حملوں میں دو بچوں سمیت 13 اسرائیلی بھی مارے گئے جن میں ایک فوجی اور تین غیرملکی امداری کارکن تھے۔