Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل رومنگ سروس، زیادہ بل سے کیسے بچیں؟

کمیونیکیشن کمیشن نے کہا ہے کہ سفر سے قبل انٹرنیشنل رومنگ سروس کے نرخ معلوم کر لیے جائیں۔ ( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کمیشن نے بیرون مملکت سفر کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ سفر سے قبل انٹرنیشنل رومنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنی سے سفر سے قبل رابطہ کر کے اپنے حقوق دریافت کر لیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بعض لوگ بیرون مملکت انٹرنیشنل رومنگ استعمال کرتے ہیں۔ واپسی پر متعلقہ کمپنی زیادہ بل دیتی ہیں اور اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
بعض اوقات متعلقہ  کمپنی کئی ایسی سہولتیں صارف کے کھاتے میں ڈال دیتی ہے جن کی اسے ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی وہ ان سے کوئی فائدہ اٹھاتا ہے تاہم اس کے نام پر سہولتیں آجانے کے باعث بل بڑھ جاتا ہے۔ 
کمیونیکیشن کمیشن نے اس حوالے سے پیش آنے والے مسائل سے بچنے کے لیے مشورے دیے ہیں۔
 کمیشن کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل رومنگ پیکیج اور سہولتیں دریافت کی جائیں اور مناسب ترین کا انتخاب کیا جائے۔
صارفین ایسا طریقہ کار موثر کرائیں جس کی بدولت ڈیٹا کا استعمال کم سے کم ہو مثلا ایپلی کیشن خود کار نظام کے تحت بند ہو جائیں۔ ضرورت پوری کرنے کے بعد جاری نہ رہیں۔ 
فوٹو اور وڈیو کلپ ڈاؤن لوڈ کرنے والی خصوصیت بند کرالیں۔ سفر سے قبل انٹرنیشنل رومنگ سروس کے نرخ معلوم کر لیے جائیں۔ 

کمیونیکیشن کمیشن کے مطابق صارفین ایسا طریقہ کار موثر کرائیں جس کی بدولت ڈیٹا کا استعمال کم سے کم ہو (فوٹو ایس پی اے)

انٹرنیشنل آپریٹر کے یہاں سروس کے استعمال کے نرخ بھی معلوم کر لیے جائیں۔ سفر کے دوران انٹرنیشنل آپریٹر کی سم رکھنے کا آپشن بھی اچھی طرح سے سمجھ لیا جائے۔
انٹرنیشنل رومنگ کے تمام حقوق معلوم کر لیے جائیں مثلا یہ بھی معلوم کیا جائے کہ کونسی سہولتیں انٹرنیشنل رومنگ کے دوران کریڈٹ کی انتہائی حد کے دائرے میں نہیں آتیں مثلا صوتی مکالمے اور ایس ایم ایس کے نرخ وغیرہ۔ 
ایک سہولت یہ بھی حاصل کی جائے کہ انٹرنیشنل رومنگ کے دوران استعمال کی جانے والی ہر سہولت کے بعد اس کے نرخ کے بارے میں ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کر دیا جائے۔
انٹرنیٹ کے استعمال اور سفر کے دوران انٹرنیشنل رومنگ سروس فراہم کرنے والے سے رابطے کا طریقہ کا بھی معلوم کیا جائے۔ 

شیئر: