امارات میں رومنگ سروس پر واٹ نافذ نہیں ہوگا
ابوظبی: امارات میں رومنگ سروس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ نہیں ہوگا۔ یہ بات ٹیلی کمیونیکیشن ادارے نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہی۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ملک کے اندر پیش کی جانے والی موبائل خدمات پر ہوگا جبکہ رومنگ سروس بیرون پیش کی جارہی ہے جو واٹ سے مستثنی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ موبائل سروس پر 5فیصد واٹ کا نفاذ یکم جنوری سے ہوگا۔ بل والے صارفین کو بل کی مجموعی رقم پر5فیصد ادا کرنا ہوگا جبکہ پری پیڈصارفین کو نئی سم لینے کے وقت 5فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ پری پیڈ سم کو چارج کرنے پر واٹ لاگو نہیں ہوگا تاہم وہ موبائل سروسز جن پر بیلنس سے کٹوتی ہوتی ہے ان پر 5فیصد واٹ ہوگا۔
امارات کی تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں