Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 30 مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال

ایک ہزار 310 مساجد کو سینیٹائز کرکے دوبارہ کھولا گیا ہے۔ (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مملکت کے پانچ علاقوں میں عارضی طور پر بند کی جانے والی 30 مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال کی ہیں۔
گزشتہ 106 دنوں کے دوران ایک ہزار310 مساجد کو سینیٹائز کرکے نمازیوں کے لیے دوبارہ کھولا گیا ہے۔ 
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے  مطابق وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ’ جن 30 مساجد کو بحال کیا گیا ہے ان میں سے 14 کا تعلق قصیم ریجن، 7 کا ریاض ریجن، 5 کا جازان ریجن، 3 کا الشرقیہ ریجن اور ایک کا الباحہ ریجن سے ہے‘۔ 
وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ’ مساجد کی بندش اور پھر سینیٹائز کرکے انہیں بحال کرنے کا اقدام نمازیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے مساجد کی صفائی اور اصلاح و مرمت کے کام بھی ساتھ انجام دے دیے جاتے ہیں‘۔ 
وزارت نے نمازیوں اور منتظمین سے پھر کہا کہ وہ مساجد میں کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں۔

شیئر: