سعودی عرب میں ریاض پولیس نے دارالحکومت کے ایک محلے میں فائرنگ اور منشیات استعمال کرنے والے دو سعودی شہریوں کوگرفتارکیا ہے۔
سعوودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ ’ دونوں نے محلے میں فائرنگ اور نشہ آور اشیا استعمال کرتے ہوئے اپنی وڈیو بنائی تھی جسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ پولیس نے وڈیو کی مدد سے دونوں کو گرفتارکرلیا‘۔
مزید پڑھیں
-
تقریب کی وڈیو وائرل ہونے پر اٹھارہ سعودی گرفتارNode ID: 480266
-
مفرور انڈوینشی خادماؤں کو پناہ دینے والے دو افراد گرفتارNode ID: 567826
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ’ ملزمان نے دہری خلاف ورزیاں ہیں انہوں نے نہ صرف غیر قانونی کام کیا بلکہ اس کی تشہیر کرکے قانون کا مذاق بھی اڑایا‘۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’دونوں کو نشہ آور اشیا کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا۔ مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔