Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارمیسی سے ادویہ چوری کرنے والا گروہ گرفتار

’مذکورہ افراد نے ایسی ادویہ چوری کیں جو ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر فراہم نہیں کی جاتیں‘ ( فوٹو: سبق)
رفحا کمشنری کے ہسپتال کی فارمیسی سے ادویہ چوری کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شمالی حدود ریجن پولیس کے ترجمان کرنل متعب بن خلف الخمیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان دو افراد ہیں اور دونوں سعودی شہری ہیں جن کی عمریں 30 سال کے لگ بھگ ہیں‘۔
’مذکورہ افراد نے مقامی ہسپتال کی فارمیسی سے ایسی ادویہ چوری کیں جو ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر فراہم نہیں کی جاتیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے چوری کے بعد اپنا جرم چھپانے کے لیے آگ لگا دی  اور آلہ واردات ضائع کردیئے‘۔
’تفتیشی افسروں نے اپنی مہارت اور تجربے کی بنیاد پر ملوث افراد کو گرفتار کرلیا اور اس وقت ان سے تفتیش جاری ہے‘۔
 
 

شیئر: