متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن ایمریٹس کے چیئرمین ٹم کلارک نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود ایمریٹس کی کارکردگی توقعات سے کہیں بہتر رہی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایمریٹس ،ایئر بس 380 طیاروں کے عملے کو تدریجی طور پر طلب کرنے لگی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ایمریٹس کی نئی بکنگ پالیسی، ٹکٹ ری ایشو کرانے پر کوئی فیس نہیںNode ID: 556186
-
ایمریٹس کا موسم سرما تک 70 فیصد فلائٹس بحال کرنے کا اعلانNode ID: 563271
ٹم کلارک نے کہا کہ ہم نے موجودہ حالات کے حوالے سے جو اندازے لگائے تھے اس سے کہیں زیادہ بہتر ہوگئے ہیں۔
ایمریٹس کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ بین الاقوامی سفر کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہوگی۔ امارات ایئر اور فلائی دبئی مارکیٹ میں منفرد حیثیت برقرار رکھیں گی۔
علاوہ ازیں ایمریٹس نے دس سے زیادہ شہروں کے لیے سپیشل پیکیج جاری کیے ہیں۔
ایمریٹس نے بیان میں کہا کہ مالدیپ، سیشل، ایتھنز، ماسکو اور امریکہ کے متعدد شہروں کے لیے نئے پیکیج جاری کیے گئے ہیں۔ بعض میں مختصر مدتی قرنطینہ کی شرط ہے جبکہ دیگر مقامات پر ہوٹل قرنطینہ کی شرط کے بغیر مسافروں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق سپیشل پیکیج کے تحت 24 مئی سے 6 جون 2021 تک ریزرویشن ہوں گی جبکہ سفر 30 ستمبر تک کیا جاسکے گا-
ایمریٹس ایئر لائن کی موسم گرما کی تعطیلات کے لیے بھی سپیشل آفرز موجود ہیں۔ اکانومی کلاس میں ٹکٹ 1979 درہم اور بزنس کلاس کے لیے 5579 تک میں ہے۔