Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ہموطن کے قتل پر سعودی شہری کو سزائے موت  

سپریم کورٹ نے سزا کی توثیق کردی تھی( فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ریاض میں ہموطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر ایک سعودی شہری کو بدھ کو سزائے موت دی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری حسین بن حناف حقوی نے اپنے ہموطن حسن الیامی کو جھگڑے کے بعد چھری سے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا‘۔ 
’پولیس نے ملزم کو تلاش کرکے فوجداری کی عدالت میں پیش کیا جہاں قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی‘۔
بیان کے مطابق ’ اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی سزا کی توثیق کردی تھی۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے شاہی فرمان جاری کیا تھا‘۔

شیئر: