Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کے اغوا کیس میں خاتون کو سزائے موت کے فیصلے کی توثیق

سعودی میڈیا میں یہ کیس ’خاطفہ الدمام‘ کے نام سے معروف ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی سپریم کورٹ نے دمام میں بچوں کو اغوا کیس میں خاتون کو سزائے موت کے عدالتی فیصلے کی توثیق کی ہے۔
واضح رہے کہ دمام میں فوجداری کی عدالت اور پھر الشرقیہ اپیل کورٹ نے اغوا کیس میں خاتون کو موت کی سزا سنادی تھی۔  سعودی میڈیا میں یہ کیس ’خاطفہ الدمام‘ (دمام کی اغوا کنندہ) خاتون کے نام سے معروف ہے۔ 
دمام میں تین شیرخوار کے اغوا کے کیسز ایک برس سے زیادہ پہلے منظر عام پر آئے تھے۔ تین بچوں کے بارے میں یہ بات عدالت میں ثابت ہوگئی تھی کہ انہیں ہسپتالوں سے اغوا کیا گیا۔ ان کے حقیقی والدین سے ان کی نسبت بھی عدالت میں ثابت ہوگئی۔
بیس برس قبل  تینوں بچے دمام کے زچہ بچہ اور القطیف کے سینٹرل ہسپتال سے اغوا کیے گئے تھے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اپیل کورٹ نے 9 ماہ قبل سزائے موت دینے کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔ اس کیس میں تین دیگر افراد کو مجموعی طور پر 28 برس قید کی سزا دینے کا عدالتی حکم ہے۔

شیئر: