Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ سمیت نو علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعرات سے آئندہ ہفتے کے آغاز تک تیز ہوائیں چلیں گی(فوٹو عاجل)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ العیص، الحناکیہ اور خیبر میں دو پہر ایک بجے تک گھنے بادل چھائے رہیں گے‘۔
دوسری طرف موسمیات کے  قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’جمعرات 27 مئی سے مملکت کے نو علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’جازان، باحہ، مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں میں جمعرات سے آئندہ ہفتے کے آغاز تک تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
بیان میں قومی مرکز نے بتایا کہ ’عسیر، حائل، قصیم، ریاض، الشرقیہ اور مکہ مکرمہ ریجن بھی بارش اور تیز ہواؤں کی زد میں ہوں گے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو سعودی عرب کے تین صوبوں کی سولہ کمشنریوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
عسیر، جازان اور باحہ ریجن کی کمشنریوں میں بارش کی اطلاعات ہیں۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’جمعرات کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ  درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ینبع اور العلا میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت بارہ سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا‘۔

شیئر: