Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اظہر علی پجارا کے ساتھ ٹیسٹ میں کیوں کھیلنا چاہتے ہیں؟

اظہر علی ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں ۔ (فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ ستارے ہوں یا ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار، گلوکار ہوں یا کرکٹ کی دنیا کے ہیروز اکثر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے رہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر اسی حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے باز اظہر علی نے لکھا کہ ’میں ٹوئٹر پر سوال جواب کا سیشن کروں گا #AskAzharAli  کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے آپ سب اپنے سوالات بھیج دیں سب کو جواب مل جائیں گے۔‘

یہ ٹویٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور اظہر علی کے مداحوں کی جانب سے سوالات کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ٹوئٹر اکاونٹ کرکٹ کٹ نے پوچھا ’کسی ایک انڈین کھلاڑی کا نام بتائیں جس کے ساتھ آپ ٹیسٹ میں کھیلنا چاہیں گے؟‘ اس سوال کے جواب میں اظہر علی نے کہا ’پجارا کے ساتھ  ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہوں گا تاکہ لوگوں کو پتہ لگے کہ میں اس سے بہتر ہوں۔‘

 ماضی میں پی سی بی کی جانب سے کرکٹ ٹیم میں اکثر تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں جن میں سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹا کر ان کی جگہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کا موقع بھی دیا گیا تھا۔
ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ملنے پر اظہر علی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستانی ٹیم کی کپتانی ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں جوش و خروش اور خوشی محسوس کر رہا ہوں، اور کوشش کروں گا کہ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اپنی ٹیم کی مدد سے اس پر پورا اتر سکوں۔
ٹوئٹر صارف عمر نے بین الاقومی کرکٹ سٹیڈیم کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ کے خیال میں کون سا کرکٹ سٹیڈیم سب سے بہترین سروس فراہم کرتا ہے؟

جہاں اکثر صارفین اپنے سوالات کے جواب پا کر خوش ہوئے وہیں اکثر صارفین جواب نہ دینے پر اظہر علی  سے گلہ کرتے بھی نظر آئے، جواب کا انتظار کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے ٹوئٹر صارف رضوان  نے لکھا  کہ ’اظہر علی نے اپنی ٹویٹ میں یہ واضح طور پر لکھا پہے کہ وہ کل تک جواب دیں گے‘

اس حوالے سے ہونے والے سوال جواب سیشن میں اظہر علی کے نام سے بنے ہوئے بہت سے فیک ٹوئٹر اکاونٹس بھی حصہ لیتے رہے۔ سوشل میڈیا صارف احسن نے سوال کیا کہ ’کیا آپ ٹیسٹ میچز میں اوپننگ پوزیشن پر کھیلنے سے مطمئن ہیں؟ جس کے جواب میں فیک اظہر علی اکاونٹ سے جواب موصول ہوا۔

ٹوئٹر صارف احسن نے اس اکاونٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہتر ہوگا اگر سوال کا جواب آفیشل اکاونٹ والے اظہر علی ہی دیں۔‘

شیئر: