نئی ٹیسٹ رینکنگ: اظہر علی اور یاسر شاہ ٹاپ 10میں شامل
دبئی:ہند اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستانی بیٹسمین اظہر علی کے علاوہ لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ فاسٹ بولر محمد عباس پہلے ہی بولرز میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ اظہر علی کی طرح ابو ظبی ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے اسد شفیق کی رینکنگ میں بھی بہتری ہوئی ہے اور وہ 21ویں نمبر پر آگئے ہیں۔اظہر علی نے 2درجے ترقی کرتے ہوئے نویں پوزیشن حاصل کی جبکہ یاسر شاہ 10نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے خلاف ابو ظبی ٹیسٹ میں سنچری بنانے اور سیریز جیتنے والی کیوی کپتان بیٹنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور اب وہ نمبر ون بیٹسمین اور ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔وہ کیریئر کے بہترین 913ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ کوہلی سے صرف7پوائنٹس پیچھے ہیں اور دوسرے ٹیسٹ میں خراب بیٹنگ ویرات کوہلی کو نمبر ون پوزیشن سے محروم کر سکتی ہے ۔پہلے ٹیسٹ میں ان کی خراب کارکردگی انہیں 15پوائنٹس سے محروم کرچکی ہے ۔اسٹیو اسمتھ اب بیٹسمینوں میں تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ہند کے چتیشواڑ پجارا ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شاندار سنچری کی بدولت چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں میں جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا بدستور پہلے او انگلینڈ کے ر جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر ہیں، تیسری پوزیشن ورنن فلینڈر کے پاس ہے۔ پاکستان کے محمد عباس چوتھے اور یاسر شاہ نویں نمبر پر ہیں۔ آل راﺅنڈرز کی رینکنگ میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوئی اور ابتدائی پچیس آل راونڈرز میں کوئی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا۔ شکیب الحسن پہلے، رویندرا جڈیجہ دوسرے اور فلینڈر تیسرے نمبر پر ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں