Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی کار کو سیکیورٹی فورس کی گاڑی کی شکل دینے والے نوجوان گرفتار

دونوں کو مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ’ اپنی گاڑی کو سیکیورٹی فورس کی گاڑی کی شکل دینے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق خالد الکریدیس نے بتایا کہ’ مقامی نوجوانوں نے سیکیورٹی فورس جیسی شکل والی گاڑی کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی‘۔  
انہوں نے بتایا کہ’ پولیس نے وڈیو جاری کرنے والے نوجوانوں کی شناخت کرکے حراست میں لیا ہے۔ ان میں سے ایک نے وڈیوبنائی اور دوسرے نے اسے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔ دونوں کو مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔  
انہوں نے مزید کہا کہ ’نجی گاڑیوں کو ایمرجنسی گاڑیوں اور سرکاری اداروں کی گاڑیوں کی شکل دینا ٹریفک قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایسی گاڑی کے مالک اور اسے استعمال کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے‘۔

شیئر: