Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی افواج کے سربراہ کا دورہ بحرین، ہم منصب سے ملاقات

سعودی مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے بحرین کا دورہ کیا ہے جہاں ان کا استقبال بحرینی چیف آف سٹاف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد آل خلیفہ نے کیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا گیا ہے۔
دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے سربراہوں نے باہمی تعاون اور تجربات کے تبادلے کے علاوہ مستحکم اور گہرے تعلقات کے مختلف شعبوں  ان میں مزید وسعت پیدا کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: