Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک کروڑ ریال سے زائد مالیت کے 102 فالکن فروخت

سعودی عرب میں پہلی بار فالکن کلب 2017 میں قائم کیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی فالکن کلب نے ریکارڈ وقت میں فالکن کی خرید و فروخت کے عمل کو منظم کیا ہے۔ کلب نے اس مقصد کے  لیے نیلام گھر کا سہارا لیا جہاں فالکن فروخت کرنے اور خریدنے والوں کو ایک جگہ جمع کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں پہلی بار فالکن کلب 2017 میں قائم کیا گیا۔ اس کے نگران اعلیٰ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔
سعودی فالکن کلب نے محدود پیمانے پر فالکنز کی نیلامی اور مختلف مقامات پر فالکن ایگزیبیشنز کا اہتمام کیا ہے۔ 
کلب نے اپنی نوعیت کی پہلی نیلامی مسلسل 20 راتوں تک منعقد کی۔ یہاں موقع دیا گیا کہ کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کے ساتھ فالکنز کی خرید وفروخت کی جائے۔
نیلامی کا یہ پروگرام کامیاب ہوا تو دیگر مقامات پر بھی اس کا انتظام کیا گیا۔ 
فالکن کلب کی پہلی نیلامی میں ایک کروڑ ریال سے زیادہ کے 102 باز فروخت ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی بدولت پورے ملک میں شکار کے مشغلے کو فروغ ملے گا۔ 
فالکن کلب کا کہنا ہے کہ فالکن کے پاسپورٹ کے اجرا کو بھی آسان بنا دیا گیا ہے۔  
فالکن کلب نیلام گھر میں پیش کیے جانے والے ہر فالکن کے بارے میں مصدقہ معلومات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیے ہوئے ہے جس سے ان کی خرید و فروخت آسان اور شفاف ہو گئی ہے۔ کئی ٹی وی چینلز بھی اس حوالے سے دلچسپی لے رہے ہیں۔

شیئر: