ترقی پذیر ممالک کو وبائی بچاؤ کے لیے 40 ملین ڈالرعطیہ کا اعلان۔ (فوٹو عرب نیوز)
کویت اور بحرین نے کورونا وائرس کے علاج کے طور پر سوترویماب دوا کو استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کونا اور بحرین کی نیوز ایجنسی کی اطلاع کے مطابق جی ایس کے اور ویر بائیو ٹیکنالوجی کے تعاون سے تیار کی گئی نئی کورونا دوا سوترویماب کو کورونا مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھی رواں ہفتے کے آغاز میں دوا کے استعمال کی منظوری دے دی تھی۔
دریں اثنا تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کورونا علاج کے ابتدائی مرحلے میں دوا کے استعمال سے 24 گھنٹوں سے زیادہ عرصہ تک ہسپتال میں داخلے کی تعداد میں کمی واقع ہوتی ہے اور کورونا کے باعث شرح اموات میں بھی85 فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔
دریں اثنا کویت نے بین الاقوامی پروگرام کے تحت ترقی پذیر ممالک کو وبائی بیماری سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے مدد فراہم کرتے ہوئے40 ملین ڈالر کے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔