Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کورونا ویکسین محفوظ ہے ، افواہوں پر توجہ نہ دی جائے

ترجمان صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین سے کورونا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کے  ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ کورونا سمیت کسی بھی ویکسین یا عام انجیکشن کاآپس میں کوئی تعلق نہیں- 
الاخباریہ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ کورونا ویکسین محفوط اور موثر ہے-
ویکسین لینے والے کورونا وائرس لگنے اور اس کے شدید اثرات سے محفوظ ہوجاتے ہیں- مقامی  شہری اور مقیم غیرملکی کورونا ویکسین کے خلاف کی جانے والی باتوں سے متاثر نہ ہوں- افواہوں پر بھروسہ نہ کریں اور صحت معلومات سرکاری ذرائع ہی سے حاصل کریں- 
العبد العالی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی کہ وہ کورونا ویکسین سمیت تمام اہم صحت امور کے بارے میں مستند معلومات اور اپنے استفسارات کے جواب کے لیے وزارت صحت  سے رجوع کریں

شیئر: