وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں ویکسین لگوائی جا سکتی ہے؟
’کورونا ویکسین اس وقت سعودی شہریوں اور ملک میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے لئے دستیاب ہے‘ (فوٹو: سبق)
وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والا یہاں قیام کے دوران ویکسین لگوا سکتا ہے؟
سبق ویب سائٹ کے مطابق توکلنا ایپ انتظامیہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کسی نے مذکورہ بالا سوال کیا ہے جس پر انتظامیہ نے تفصیلی وضاحت جاری کی ہے۔
توکلنا انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین اس وقت سعودی شہریوں اور ملک میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے لیے دستیاب ہے‘۔
’وزارت صحت نے ملک بھر میں کورونا ویکسین کے مراکز قائم رکھے ہیں جہاں صحتی ایپ کے ذریعہ وقت لے کر جایا جاسکتا ہے‘۔
’کورونا ویکسین تمام سعودی شہریوں سمیت ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے بالکل مفت ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تاہم یہ سہولت اس وقت صرف ان غیر ملکیوں کے لیے ہے جو ملک میں مقیم ہیں‘۔
واضح رہے کہ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگوائی جا چکی ہے۔