ریاض میں خاتون کا موبائل چوری کرنے والے کیسے پکڑے گئے؟
قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ایک خاتون کا موبائل چوری کرنے والے چار شہریوں اور ایک غیر ملکی کو گرفتار کر لیا گیا۔
ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ ’مقامی پولیس نے پبلک مقام سے گزرنے والی ایک خاتون کا موبائل چوری کرنے والے چاار شہریوں اور ایک یمنی کو حراست میں لیا ہے۔ ملزمان نے موبائل چوری کی وڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھی‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ’ واردات کے بعد پانچوں ایک گاڑی سے فرار ہوگئے تھے جو پہلے سے ہی ان کی منتظر تھی‘۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ’ سراغرسانوں کے ذریعے واردات کرنے والوں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ ان میں سے چار سعودی ہیں جبکہ ایک کا تعلق یمن سے ہے ۔ ان کے قبضے سے مسروقہ موبائل اور کار برآمد کرلی گئی‘۔
’ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔