Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاکھوں ریال کی کیبل چوری کرنے والے غیر ملکی پکڑے گئے

زیر تعمیر عمارت میں گھس کر چوکیداروں کو زدوکوب کیا(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس  نے سات لاکھ  ریال مالیت  کی کیبل چوری کرنے والے غیر مکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انسداد جرائم سکیورٹی دستے نے تلاش کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پانچ کا تعلق پاکستان اور ایک کا بنگلہ دیش سے ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ملزمان نے زیر تعمیر عمارت میں گھس کر چوکیداروں کو زدوکوب کیا، ان کے ہاتھ پیر باندھ دیے اور وہاں سے سات لاکھ ریال مالیت کے کیبل لے کر فرار ہوگئے تھے‘۔
 ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ملزمان کے قبضے سے دو مسروقہ کیبل برآمد کرلیے گئے۔ مقدمہ درج کرکے زیر حراست افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘- 
 

شیئر: