Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین سمسٹر پر مشتمل نئے تعلیمی سال کا شیڈول جاری

تعلیمی سال کا آغاز 29 اگست سے ہوگا۔ ( فوٹو: فری پکس)
سعودی وزارت تعلیم نے تین سمسٹر پر مشتمل نئے تعلیمی سال کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہرین تعلیم اور اساتذہ نے شیڈول کے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ بعض لوگوں نے اسے بے حد سراہا ہے۔
جاری ہونے والے شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ نیا تعلیمی سال 29 اگست 2021 سے شروع ہوگا جبکہ پہلے سمسٹر کی چھٹیاں 25 نومبر کو دی جائیں گی۔
دوسرا سمسٹر پانچ دسمبر سے شروع ہوگا جبکہ اس کے چھٹیوں کا آغاز 10 مارچ 2022 سے ہو گا۔
اسی طرح تیسرا سمسٹر 20 مارچ 2022 سے 30 جون 2022 تک جاری رہے گا جس کے بعد چھٹیاں دی جائیں گی۔
شیڈول میں سعودی یوم الوطنی کی چھٹی کے علاوہ متعدد چھٹیوں کی تاریخیں طے کی گئی ہیں۔
شیڈول میں واضح کیا گیا ہے کہ ہر ایک سمسٹر میں 13ہفتوں کے لیے پڑھائی ہوگی۔ تعلیمی دنوں کی مجموعی تعداد 183 ہوگی جبکہ پورے تعلیمی سال میں ہفتہ وار چھٹیوں سمیت 69 دنوں کی تعطیل ہوگی۔
شیڈول میں خاص بات یہ ہے جس کے حوالے سے اساتذہ اور ماہرین تعلیم بھی سوال کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ اس میں امتحانات کا کوئی ذکر نہیں۔

شیئر: