مشرقی ریجن میں درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
سنیچر سب سے زیادہ درجہ حرارت حفر الباطن میں ہوگا(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے سنیچر 5 جون سے متعلق موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سنیچر کو مملکت میں مطلع جزوی طور پرابر آلود ہوگا جبکہ ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدیہ منورہ کے بالائی علاقوں کا موسم ابر آلود رہے گا جبکہ انتہائی درجہ حرارت میں واضح اضافہ ہوگا۔ مشرقی ریجن میں کئی مقامات پر درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سنیچر سب سے زیادہ درجہ حرارت حفر الباطن میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا۔