رفحا : مرکزی پلانٹ میں خرابی دور کرے کے بعد بجلی کی بحالی
’خرابی کو دور کرنے کے بعد بجلی کی مرحلہ وار فراہمی شروع کی گئی اور شام 6 بجکر 34 منٹ پر بجلی کی مکمل بحالی ہوگئی‘ (فوٹو: عاجل)
سعودی بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ رفحا کمشنری میں تعطل کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ ’بجلی کی تعطلی کی وجہ مرکزی پلانٹ میں خرابی ہے جسے اب دور کر دیا گیا ہے‘۔
کمپنی نے بتایا ہے کہ ’شمالی حدود ریجن کی رفحا کمشنری میں کل جمعہ کو دوپہر 3 بجکر 27 منٹ میں بجلی منقطع ہونے کی اطلاع ملی تھی‘۔
’ ماہرین کی ٹیم نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے خرابی کا سراغ لگایا اور بجلی کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے رہے‘۔
’خرابی کو دور کرنے کے بعد بجلی کی مرحلہ وار فراہمی شروع کی گئی اور شام 6 بجکر 34 منٹ پر رفحا میں بجلی کی مکمل بحالی ہوگئی‘۔
رفحا کمشنری میں بحلی کے تعطل کو دور کرنے کے لئے گورنر شمالی حدود ریجن شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان بن عبد العزیز نے خصوصی ہدایات دی تھیں۔
انہوں نے بجلی کمپنی کو بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث بجلی میں اچانک تعطل پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا ہے ۔