ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 23 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ
ریاض ریجن میں سب سے زیادہ سات ہزار 400 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس او پیز کی 23 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ یہ اعدادوشمار 30 مئی سے 5 جون تک کے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا کہ ریاض ریجن میں سات ہزار 400، مکہ مکرمہ میں تین ہزار 900، الشرقیہ ریجن میں 3 ہزار، قصیم ریجن میں دو ہزار جبکہ مدینہ منورہ ریجن میں ایک ہزار 400 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ الجوف میں ایک ہزار 100، تبوک میں 952، حدود شمالیہ میں 904، باحہ میں 459، حائل میں 454، جازان میں443، عسیر میں 380 اور نجران ریجن میں 199 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے پھر اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں۔