Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اور طائف میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، تجارتی ادارے سیل

طائف میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین انڈسٹریل ورکشاپ سیل کیےگئے۔ ( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے گزشتہ دو روز کے دوران چھاپہ مہم میں 64 خلاف ورزیاں ریکارڈ کرکے 114 تجارتی ادارے اور 22 مراکز سیل کیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ شمالی کورنیش، السیف ساحل، فلسطین اور کورنیش اوسط ٹریک پر تفتیشی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ بینچوں اور بچوں کے جھولوں کو سینیٹائز کرایا گیا۔
جدہ میونسپلٹی نے بتایا کہ 114 تجارتی ادارے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کیے ہیں۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کرانے کے لیے چھاپہ مہم ضروری ہے۔
  طائف میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین انڈسٹریل ورکشاپ سیل کردیے گئے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق تبوک میونسپلٹی نے ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 59 تجارتی ادارے سیل کیے ہیں۔
میونسپلٹی کے اہلکاروں نے 9979 تفتیشی چھاپے تجارتی مراکز، کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے ادارے اور بازاروں پر تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔
 

شیئر: