Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے چلی کی سینیٹر اور پارٹی رہنما سے ملاقات

چلی کی سینیٹر ایک سرکاری دورے پر سعودی عرب میں ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو ریاض میں چلی کی سینیٹر اور انڈیپنڈینٹ ڈیموکریٹک یونین پارٹی کی رہنما جیکولین وان ریسل برگ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ چلی کی سینیٹر ایک سرکاری دورے پر سعودی عرب میں ہیں۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور چلی کے باہمی تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی ہے۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ سعودی وزیر خارجہ اور چلی کی رہنما نے کئی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور مشترکہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: