Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے ملاوی کے ہم منصب کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو اے ایس پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو دفتر خارجہ میں ملاوی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر گزشتہ ہفتے پیرس میں منعقدہ افریقی فنڈنگ سربراہ کانفرنس میں سعودی عرب کی شرکت اور ہر سطح پر افریقی ممالک کی مدد میں سعودی عرب کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرا نے سعودی عرب اور ملاوی دوست ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات پورے کرنے والے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں انہوں نے باہمی دلچسپی کےعلاقائی  و بین الاقوامی حالات پر موقف کا تبادلہ کیا- 
اس موقع پر سعودی معاون وزیرمملکت برائے امور افریقی ممالک سامی الصالح بھی موجود تھے۔
دوسری جانب سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے برطانوی وزیر برائے امور مشرق وسطی و شمالی افریقہ جیمز کلیورلی نے ملاقات کی ہے۔ 
انہوں نے برطانیہ اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ کا جائزہ  لیا۔ 
 یمن میں متعین سعودی سفیر محمد بن سعید آل جابر، یورپی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سلطان بن حزیم اور مملکت میں متعین برطانوی سفیر نیل کروبٹن بھی موجود تھے۔ 

شیئر: