Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی تنزانیہ کی صدر سے ملاقات

شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو ایوان صدارت دارالسلام میں  تنزانیہ کی صدر سامیہ حسن سے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے تنزانیہ کی صدر کو شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے بھی سعودی قیادت کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

علاقائی وبین الاقوامی حالات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)

تنزانیہ کی صدر نے کہا کہ’ براعظم افریقہ کے تنازعات کے حل، امن و ساستحکام کی بنیادیں مضبوط کرانے، ترقی اور سرمایہ کاری پروگرام بڑھانے سے متعلق سعودی عرب کی علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

 تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔( فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں علاقائی وبین الاقوامی حالات  اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے افریقی امور سامی الصالح ، وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر عبدالرحمن الداود اور تنزانیہ میں سعودی ناظم الامور العزیز العاصم موجود تھے۔

شیئر: